ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرے سے ہی ملک کی ترقی ممکن : دی نیو انگلش کالج میں حفظان صحت پروگرام

بھٹکل : تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرے سے ہی ملک کی ترقی ممکن : دی نیو انگلش کالج میں حفظان صحت پروگرام

Fri, 30 Nov 2018 17:24:18    S.O. News Service

بھٹکل:30؍نومبر (ایس او نیوز) تعلیم اور صحت ایک ہی گاڑی کے دوپہئیے ہیں، تعلیم یافتہ اور صحت مند افراد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہونےکا بھٹکل تعلقہ صحت عامہ انسپکٹر ایریا دیواڑیگا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں دی نیو انگلش پی یو کالج میں افزائش نسل اور جسمانی صحت منصوبے کے تحت ’’نوجوانوں کے صحتی مسائل اور حل کے طریقے ‘‘عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ  انسانی زندگی میں جوانی بہار کی مانند ہے ، اس دوران اپنے صحت کی حفاظت روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ جوانی کے دوران اپنی جسمانی اور ذہنی پیچیدگیوں اور مسائل کو بزرگوں سے کھل کر بحث کرنے اور اعتماد کھو کر خود کشی جیسے انتہائی اقدام کی طرف چلے جانا ٹھیک نہیں ہے۔

’’جوانی میں جسمانی مسائل اور حل کے طریقے ‘‘عنوان پر منعقدہوئے تقریری مقابلے میں گوتم کنی اور ایشوریا کامت اول، سہنا پائی اور اکشھتا نائک دوم اور ناگرتنا سوم مقام حاصل کیا۔ کنڑا لکچرر رام چندر بھٹ نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔


Share: